سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس ہے۔
Gold prices
gold market
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
PURE GOLD
مقبول ترین
Comments are closed on this story.