Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنی قیادت پر غصہ کرتے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ویڈیو جاری

کاش یہ سوال 2014 کے دھرنے اور مرنے مارنے کے بعد پوچھے ہوتے، عظمیٰ بخاری
شائع 07 اکتوبر 2024 05:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی ہی قیادت پر برہم دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وائرل ویڈیو میں تحریک انصاف کے کارکنوں اپنی ہی جماعت پر لعنت بھیجتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے، کاش یہ سوال 2014 کے دھرنے اور مرنے مارنے کے بعد پوچھے ہوتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش یہ سوال پہلے خیبر پختونخوا کے فراڈ کے بعد پوچھے ہوتے اور دوسری حکومت کی نوسربازی کے بعد پوچھے ہوتے، اس دفعہ ووٹ ڈالنے اور احتجاجوں میں بار بار شامل ہوتے وقت پوچھے ہوتے۔