Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات

شہباز گل اور شیخ وقاص اکرم نے کور کمیٹی اجلاس میں کیا کچھ کہا؟
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 06:08pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں فلسطین پر آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس شہباز گل اور شیخ وقاص اکرم نے فلسطین کانفرنس میں شرکت کی مخالفت کی۔

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس: پاکستان تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

شہباز گِل نے کور کمیٹی اجلاس میں کہا کہ حکومت یہ نہیں دیکھ سکتی پاکستان میں کیا ہو رہا ہے تو ہم فلسطین اجلاس میں کیوں جائیں؟

شیخ وقاص اکرم نے بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر شہباز گل سے اتفاق کیا۔

APC

All Parties Conference

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

solidarity with palestine