Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی
شائع 07 اکتوبر 2024 04:54pm

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

عرفان صدیقی نے لکھا کہ پی ٹی آئی ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے، پی ٹی آئی قوم کو وہ کس کی ناراضگی کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

IRFAN SIDDIQI