Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھرمیندر نے شراب کی بو دور کرنے کیلئے پیاز کا سہارا لیا

وہ اپنی دھرم پتنیوں سے نہیں بلکہ اس اداکارہ سے خوف میں رہتے تھے
شائع 07 اکتوبر 2024 03:37pm

آپ نے دھر میندر کے بارے میں بہت سی کہانیاں پڑھی ہوں گی جیسے 4 بچوں کے بعد دوسری شادی، پہلی بیوی کو طلاق دیئے بغیر ہیما سے شادی، ہیما کے لیے مذہب کی تبدیلی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دھرمیندر اپنی دھرم پتنیوں پرکاش کور سے ڈرتے تھے اور نہ ہی ہیما مالنی سے ڈرتے تھے۔ بلکہ وہ اس اداکارہ سے خوفزدہ رہتے تھے۔

دھرمیندر بالی ووڈ کے ان چمکتے ستاروں میں سے ایک ہیں، جن کے پاس نام، شہرت، پیسہ سب کچھ ہے اور پھر بھی تکبر نام کی کوئی شے ان کے اندر موجود نہیں ہے۔ وہ زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور اور نامور اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔

دوسری شادی میں ناکامی اور پہلی بیوی کی طرف لوٹنے والے تین لیجنڈ اداکار

دھرمیندر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہےہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی دور کا ایک واقعہ سنایا، جسے سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی کہ جو کام دھرمیندر کی دونوں بیویاں نہ کر سکیں وہ اس بالی ووڈ اداکارہ نے کر دیا تھا۔

دھرمیندر کا تعلق بھارت کےایک پرانے پنجابی خاندان سے ہے اورپنجابی گھرانوں کی طرح انہیں بھی ماضی میں کھانے پینے کا شوق تھا۔ وہ کھیتی باڑی کا بھی کافی شوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک گائے بھی پالی تھی جس کا گوبر اٹھانے میں انہیں شرم نہیں آتی تھی۔ اب سادہ زندگی گزارنے والے دھرمیندر فلموں کی شوٹنگ کے بعد اکثر پارٹیاں کرتے تھے اور بہت زیادہ شراب پیتے تھے۔

بالی ووڈ کے ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے اس حقیقت کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ شراب پینے کی وجہ سے ان کی سانس سے شراب کی بوآتی تھی۔ لیکن وہ اپنی ایک ساتھی فنکارہ کے خوف کی وجہ سے اس بو کو دور کرنے کی ایک الگ تدبیر استعمال کرتے تھے۔

دھرمیندر نے ایک فلم کا قصہ بھی سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دارجلنگ میں فلم ’آئے دن بہار کے‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس فلم میں آشا پاریکھ مرکزی کردارادا کر رہی تھیں۔

شوٹنگ کے دوران پیک اپ کے بعد فلم کی ٹیم رات گئے تک پارٹی کیا کرتی تھی۔ وہ اس پارٹی میں بہت زیادہ شراب پیتے تھے اور اس شراب کی بو صبح تک آتی رہتی تھی۔

دھرمیندر کے منہ سے آنے والی اس بدبو سے آشا پاریکھ پریشان رہتی تھی۔ انہیں یہ بالکل پسند نہیں تھی اور اسے چھپانے کے لیے دھرمیندر پیاز کھا کر سیٹ پر جاتے تھے۔

ایک دن دھرمیندر نے آشا کو سب کچھ سچ سچ بتادیا کہ ان کے منہ سے آنے والی بدبوپیاز کی نہیں شراب کی ہے۔ یہ سننے کے بعد اداکارہ نے دھرمیندر کو شراب نہیں پینے کا مشورہ دیا اور اداکار نے ان کے مشورے سے اتفاق کرتے ہوئے شراب نوشی ترک کردی۔

پھر ایک دن فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ اس میں دھرمیندر کو شوٹنگ کے لیے پانی میں ڈوبنا تھا۔ اندنوں موسم بہت سرد تھا۔ سین شوٹ ہوتے ہی انہیں برانڈی کی پیشکش کی گئی۔ لیکن دھرمیندر کو آشا پاریکھ کے الفاظ یاد تھے۔ اداکارہ نے ان سے کہا تھا کہ اگر انہوں نے شراب پی تو وہ سیٹ پر نہیں آئیں گی۔ اسی لیے دھرمیندر نے اس گانے کو تقریباً دو تین دن تک ٹھنڈے پانی میں شوٹ کیا لیکن شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle