Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پانچ آئی پی پیز کو ادائیگی کے معاملے میں بڑی پیشرفت کا انکشاف

پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت بننے والی 5 کمپینز لچک دیکھانے پر رضامند
شائع 07 اکتوبر 2024 12:46pm

حکومت اور آئی پی پی ایز کے درمیان بات چیت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت بننے والی 5 کمپینز لچک دیکھانے پر رضامند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 5 آئی پی پیز کو نئی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی، صرف ان کمپینز کے بقایا جات سود کے بغیر ادا کیا جانے کا فارمولا زیرغور ہے، معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے 5 آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 آئی پی پیز کو اجازت دی جائےگی مسابقتی باہمی تجارت مارکیٹ کےتحت بجلی فروخت جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پہلے ہی کمپینز کو معاملات جلد ازجلد نمٹانے کی پیشکش کرچکی ہے، جو آئی پی پیز رضامندی سے معاملات طے نہیں کریں گے ان کے لیے فارمولے پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد

electricity

IPPs

independent power producer