Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بٹگرام جیل میں 20 سالہ قید لڑکی کیساتھ سپرنٹنڈنٹ کی زیادتی

سرکاری اسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔
شائع 07 اکتوبر 2024 12:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بٹگرام کی سب جیل میں زیر حراست 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمکہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بٹگرام کی سب جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہریار پر 20 سالہ قیدی صدف نے ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیل شہریار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بعد ازاں جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہریار کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اسکول پرنسپل کی بھائی کے ساتھ ملکر 5 طلبہ سے جنسی زیادتی

دوسری طرف سرکاری اسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈی پی او بٹگرام کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے، تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔

jail

bitgram

girl rape