Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان سے شادی کی خواہش مند لڑکی کو اربازخان کا دلچسپ جواب

انہوں نے انسٹاگرام پرایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا تھا
شائع 07 اکتوبر 2024 10:41am

اداکار اربازخان نے حال ہی میں سلمان خان سے شادی کی خواہشمند ایک مداح کو جواب دیا۔ ارباز کا مزاحیہ جواب یقینی طور پر آپ کو بھی ہنسنے پر مجبورکردے گا۔

اداکارارباز خان نے انسٹاگرام پرایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ سوالات موصول ہوئے۔ جن کےجواب اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھے۔

کون سا اداکارمحبت کرتا ہے؟کرن جوہر کے انکشاف سے انوشکا حیران

انسٹاگرام صارفین میں سے ایک صارف نے اربازخان کے بڑے بھائی سلمان خان سے شادی کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔ اس نے اربازخان سےپوچھا کہ کیا وہ ان کے ”بڑے بھائی کی بیوی“ بن سکتی ہیں، تو اربازخان نے فورا اسمارٹ جواب دیا، ’میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی!‘

اس کے علاوہ ایک مداح نے ارباز سے ان کی ’اگلی شادی‘ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا۔ دبنگ اداکار نےہنستے ہوئے چہرے اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیزکے ساتھ کہا، بس ہو گیا بھائی۔

ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ شوریٰ سب سے بہتر کیا پکاتی ہے؟ ارباز خان نے جواب دیا کہ مذاق (ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی)۔ صرف مذاق کر رہا ہوں. وہ مٹن بریانی اچھی پکاتی ہیں۔

یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارپیتا خان شرما کی رہائش گاہ پر شادی کی تھی۔ شادی کی خبرارباز خان نے انسٹاگرام پر شیئرکی تھی۔ تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle