Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

فلائٹ کے دوران اسکرینوں میں غیر اخلاقی فلم چل پڑی، بند کرانا عذاب

مذکورہ فلائٹ سڈنی سے ٹوکیو ائیرپورٹ جا رہی تھی، رپورٹس
شائع 07 اکتوبر 2024 09:19am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سڈنی سے ٹوکیو ائیرپورٹ جانے والی قنطاس کی پرواز کے دوران مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب فلائٹ کی اسکرینوں پر غیر اخلاقی فلم چل پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قنطاس فلائٹ QF59 میں غیر متوقع طور پر چلنے والی غیر اخلاقی فلم نے مسافروں اور بچوں کے ساتھ موجود فیملیز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ”Daddio“ نامی ہالی ووڈ فلم کے غیر اخلاقی مناظر فلائٹ کی اسکرین پر چلنے لگے جسے بند کرانا ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے عذاب بن گیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ریڈٹ پلیٹ فارم پر اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک چلنے والی غیر مناسب فلم میں واضح جنسی مناظر اور مکمل عریانیت شامل دکھائی گئی تھی، جو بچوں اور حساس ناظرین کے لیے غیر موزوں تھی۔ صارف کا کہنا تھا کہ فلم کو اسکرینوں سے ہٹانے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت لگا۔

رپورٹ کے مطابق قنطاس پرواز کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دوران پرواز انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نظام تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث مسافر اپنی مرضی کے مطابق چینل تبدیل نہیں کرسکتے تھے۔

فلائٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ فلم واضح طور پر پرواز میں چلانے کے لیے موزوں نہیں تھی، اور ہم اس پر اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فلم کا انتخاب کیسے کیا گیا۔

passengers

Japan bound flight

erotic film

Qantas flight