Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری شادی میں ناکامی اور پہلی بیوی کی طرف لوٹنے والے تین لیجنڈ اداکار

ان کی ذاتی زندگی کافی زیر بحث رہی تھی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 03:35pm

دلیپ کمار سے لے کر راج ببرتک بالی ووڈ کے کئی ایسے اداکار ہیں ، جنہوں نے اپنی پسند کی شادی کے بعد دوسری شادی کی۔ مگر اپنی پہلی بیوی کو نہیں بھلا سکےاور بالآخر دوسری شادی میں ناکامی کے بعد پہلی بیوی کے پاس لوٹ آئے۔

آج ہم بالی وڈ کے ایسے ہی 3 لیجنڈ اداکاروں کا ذکر کررہے ہیں، جنہوں نے اپنی پہلی بیویوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کی۔ لیکن پہلی بیوی کی یاد نہ بھلا سکے اس کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی کافی زیر بحث رہی۔

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی سندور کیوں لگائے رکھتی ہیں؟

راج ببر

اتر پردیش کے پنجابی گھرا نے سے تعلق رکھنے والے راج ببر کا نام بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاروں میں لیا جاتا ہے۔ وہ اپنے زمانے کے بہترین ہیرو مانے جاتے تھے اورلوگ ان کے اسٹائل اور اداکاری کے مداح تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ببر نے اداکارہ نادرہ سے 1975 میں شادی کی تھی اور پھر نادرہ کو چھوڑ کرانہوں نے 1983 میں اس وقت کی مشہورادا کارہ سمیتا پاٹل سے شادی کرلی تھی۔ سمیتا پاٹل سے ان کی شادی تنازعات کا شکاررہی تھی اور آخر کار1986میں سمیتا پاٹل کی موت کے بعد راج ببراپنی پہلی بیوی نادرہ کے پاس واپس لوٹ آئے۔

دلیپ کمار

دلیپ کمار نے 44 سال کی عمر میں 1966 میں 22 سالہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔ لیکن 1982میں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اسما نامی ایک خاتون سے شادی کی اطلاعات سامنے آئی اورانہوں نے سائرہ کو چھوڑ کر اسما رحمان سے شادی کر لی۔ تاہم ان کی دوسری شادی ایک سال بھی نہیں چل سکی اور وہ اسما کو طلاق دے کر اپنی پہلی بیوی سائرہ بانو کے پاس واپس آ گئے اورزندگی کے آخری لمحات تک وہ سائرہ کے ساتھ رہے۔

انو کپور

چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین تک اپنی پہچان بنانے والے انو کپور کی اداکاری کو لوگ دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں۔ اب تک وہ 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور گلوکار بھی ہیں۔

انو کپور نے 1992 میں امریکی خاتون اورخود سے 13 سال چھوٹی انوپما پٹیل سے شادی کی۔ ان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور 3 سال کے اندر ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ انوپما سے علیحدگی کے بعد انو نے 1995 میں ارونیتا مکھرجی سے شادی کی۔ لیکن دس سال بعد 2005 میں انہوں نے ارونیتا مکھرجی کو طلاق دے دی اور اسی سال اپنی پہلی بیوی انوپما سے دوبارہ شادی کرلی۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle