Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہی خاندانوں کے 13 افراد کی موت کی سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی

پولیس نے زہر دینے میں ملوث شائستہ اور امیر بخش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا
شائع 07 اکتوبر 2024 08:52am

سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی، شادی کرانے سے انکار پر لڑکے اور لڑکی نے پورا گھر اجاڑ دیا، تمام افراد کو زہر دے کر مارا گیا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف سامنے آگیا، پولیس نے زہر دینے میں ملوث شائستہ اور امیر بخش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے گاؤں حیبت بروہی میں ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی ہلاکتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایک ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد ان افراد کی حالت خراب ہو گئی جن کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہی خاندان کے 13 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں بھی شامل تھیں۔

کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور اور پولیس نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا کہ ہلاکتیں کس وجہ سے ہوئی، 10 روز قبل سول اسپتال انتظامیہ اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو زہر دیا گیا جس کی وجہ سے اموات واقع ہوئی۔

جس کے بعد پولیس نے مزید انکوائری شروع کر دی جس کی نگرانی ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو خود کر رہے ہیں۔

زہر دینے میں ملوث ایک عورت شائستہ اور امیر بخش کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں کے خلاف تھانہ برادری جتوئی میں پولیس اہلکار خیر گوندل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی سے انکار پر ہم نے آٹے میں زہر ملایا، اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا اس معاملے کے مزید انکوائری کر رہے ہیں جو کوئی بھی اس میں ملوث ہو گا اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کی جاں بحق ہونے والی پوری فیملی کا تعلق گل بیک بروہی سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں گل بیک اس کی بیوی، گل بیک کے 3 بیٹے، 5 بیٹاں ایک بھائی، اس کا داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام افراد آپس میں کزن تھے، گل بیک کی فیملی نے رشتے سے انکار کیا، شائستہ کا رشتہ دینے کے انکار پر شائستہ اور امیر بخش دونوں نے زہر دیا اور یہ واقعہ پیش آیا، زہر باہر سے امیر بخش لے کر آیا، اس واقعے میں امیر بخش کا باپ بھی جاں بحق ہو گیا، شائستہ گل بیگ کی بڑی بیٹی تھی اور اپنے والدین کو دونوں نے مل کر زہر دیا جس سے سارا گھر اجڑ گیا۔

sindh

khair pur

13 people dead