Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو غائب کیا جائے، کے پی ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، اسد قیصر
شائع 06 اکتوبر 2024 08:37pm
اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ٹوٹے دروازے کی ایک تصویر
اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ٹوٹے دروازے کی ایک تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے کہ دیکھو یہ تھی ہماری جمہوریت۔

اتوار کو پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کل احتجاج میں میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو غائب کیا جائے، کے پی ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی گئی، کل جو ہوا ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس سے کہاں گئے، تصویر کی حقیقت کیا ہے

اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپورکو سامنے لایا جائے، یہ علی امین پر حملہ نہیں خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہم پیچھے نہیں ہوں گے اور کسی بھی حد تک جائیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ فارم47 کی پیدا وار کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، اہم پر امن طور اپنی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ایم این ایز کو زبردستی پریشر میں نہ لایا جائے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کے کسی بھی قانون سازی اور اسٹیڈنگ کمیٹی میں بھی پیش نہیں ہوں گے، فیصلہ کیا ہے جماعتی اسلامی کی اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج کی حمایت کریں گے، اگر اسرائیل کے ظلم کے حوالے سے سیشن ہوا تو اس میں شریک ہوں گے، اگر ہم کھڑے نہیں ہوئے تو کسی کے بھی حقوق کا تحفظ مشکل ہوگا۔

کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے اعلان کیا کہ علی امین گنڈا پور کو چوبیس گھنٹوں میں رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

Asad Qaiser

KPK House