Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی جلسے میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی تفصیلات طلب، ڈرائیور گرفتار

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی سیکرٹری ریلیف کو تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2024 10:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں تاہم اب جلسے میں استعمال ہونے والی خیبرپختونخوا ریسکیو گاڑیوں کے ڈرائیور کو حسن ابدال پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی جلسے میں شامل ریسکیو 1122 گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات سیکرٹری ریلیف سے طلب کی گئی ہے۔

سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔

حسن ابدال پولیس نے خیبرپختونخوا ریسکیو گاڑیاں اور ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا

اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلسے میں استعمال ہونے والی خیبرپختونخوا ریسکیو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو حسن ابدال پولیس نے گرفتار کرلیا ، 1122 کی 22 گاڑیاں اور50 سے زائد اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں اور گاڑیوں کو حسن ابدال میں گرفتار کرلیا ہے، اہلکاروں کے خلاف ایف ائی آر ایف نائن تھانہ میں درج کی گئی ہے۔

ترجمان ریسکیو ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ گاڑیاں ایمرجنسی کے لیے پارک کی گئی تھی جو پنجاب پولیس لے کر گئے ہیں، ہم نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ایمرجنسی سروس فراہم کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایسی صورت حال میں ایمبولینس اور فائر وہیکل شفٹ کرتے ہیں اور اگر کوئی ایمرجنسی پیش آئے تو پھر گاڑیاں شفٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ایاز کا مزید کہنا تھا کہ جو گاڑیاں بند کی ہیں اس میں پی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگائے گئے تھے۔

اسلام آباد

D Chowk protest

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad