Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

ضلع کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں آئے تھے کہ دہشتگردوں نے چاروں اطراف سے فائرنگ کردی
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2024 10:11am

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر چاروں اطراف سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جان بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا، جاں بحق اہلکاروں میں نائس لائک جلال، عارف، وحدت، عمران، مصطفی، جاوید اور سپاہی اویس شامل ہیں۔

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب واقع ہے۔

terrorist attacks

Kurram

Kurram district

central kurram

district kurram

fc troops martyred