Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد ایس سی او کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

جب دنیا دیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نائب وزیراعظم
شائع 05 اکتوبر 2024 09:14pm

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لیے اس وقت کا چناؤ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے لیے وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، ان کا یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس شیڈول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کے وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کے لیے ملکی ساکھ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب دنیا دیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے لیے عزم، استحکام اور قیادت کرنے کا وقت ہے، ہمیں چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہونا پڑے گا۔

Ishaq Dar