Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کی جے شنکر کو دعوت پر طنز

'پی ٹی آئی اپنی ’’شاندار کارکردگی‘‘ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو۔۔۔'
شائع 05 اکتوبر 2024 09:13pm

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

ہفتہ کو ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی طرف سے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر گوہر

عرفان صدیقی نے کہا کہ بہتر ہو گا پی ٹی آئی اپنی ’’شاندار کارکردگی‘‘ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو دو سو سے زیادہ تباہ شدہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لئے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔

Barrister Muhammad Ali Saif

Jay Shankar

4th October D Chowk Protest

IRFAN SIDDIQI