Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

قتل یا خودکشی، پولیس نے تفتیش شروع کردی
شائع 05 اکتوبر 2024 08:07pm

سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی گلا کٹی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی لاش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعہ کی دوپہر کو ملی۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لاش کا پتا اس وقت چلا جب ان کی نوکرانی فلیٹ پر آئی اور پھر کسی کے دروازے پر جواب نہ دینے کے بعد اس نے رشتہ داروں کو آگاہ کیا۔

 سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے۔ فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی
سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے۔ فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سندیپ سنگھ گل نے کہا، ’جب دروازہ کھولا گیا تو خاتون کٹے ہوئے گلے کے ساتھ مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ چوٹ خود لگائی گئی ہے۔ تاہم، ہم تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں‘۔

سندیپ گل نے مزید کہا کہ وہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔

سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے۔ فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔

Salil Ankola

Mother Found Dead

Mala Ashok Ankola