Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

اسرائیل 7 اکتوبر کو ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی ذمہ دار

حملہ تیل تنصیبات پر ہوگا یا نیوکلئیر تنصیبات پر؟ امریکہ اور اسرائیل میں بات چیت جاری
شائع 05 اکتوبر 2024 06:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کو ہوئے حماس کے حملے کی یاد میں ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

تہران پر اسرائیلی حملے پر منہ توڑ جواب ملے گے، ایران کا امریکا کو پیغام

وزارت خارجہ کے مذکورہ ذمہ دار نے امریکی نیوز چینل ”سی این این“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا مشکل ہے آیا اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کا ایک سال پورا ہونے کا موقع ایران پر حملے کے لیے استعمال کرے گا۔

اسرائیل کو ایرانی آئل فیلڈز پر حملہ کے بجائے متبادل کا سوچنا چاہیے، امریکا

خیال رہے کہ سابق صدر اور آئندہ انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو چاہیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے۔ جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا چاہئیے۔

بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ایرانی حملے پر جوابی کارروائی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بعض مبصرین کے نزدیک بائیڈن انتظامیہ تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جب کہ وائٹ ہاؤس کے ذمہ داران اپنی پوزیشن کا دفاع اس قول کے ساتھ کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے بیچ بڑی رابطہ کاری ہو رہی ہے۔

7th October Attack

Israel will attack Iran's nuclear facilities

Israel Attack Iran