Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی
شائع 05 اکتوبر 2024 06:25pm

بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کرسکیں گ، اس حوالے سے عدالت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سرکاری ملازمین سول سیکریٹریٹ اور شاہراہوں میں احتجاج سے باز رہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لئے مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی پیروی کی جائے تاہم ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

government employess

Baluchistan high court