Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنے والا ہے؟

لشکر کشی کو جواز بنا کر صوبے میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، سابق ایڈووکیٹ جنرل
شائع 05 اکتوبر 2024 04:52pm

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد میں کے پی ہاؤس سے گرفتاری کی متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں، ایسے میں ان کے صوبے خبرپختونخوا میں گورنر راج کی خبریں بھی زیر لب ہیں۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے اس حوالے سے آج نیوز سے گفتگو کی ہے۔

شمائل بٹ کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری پر کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے ضمانت کی صورت میں وزیراعلیٰ کی گرفتاری نہیں ہوسکتی، اگر علی امین گنڈاپور متعلقہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو پھر گرفتاری قانونی ہے۔

احتجاج رکوانے کا کیس: عدالت پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتی، چیف جسٹس عامر فاروق

سابق ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے کہا کہ لشکر کشی کو جواز بنا کر صوبے میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، گورنر راج کے لیے وزیراعظم صدر کو سمری بھیجیں گا، صدر توثیق کے لیے گورنر کو کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت جاری کریں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کے بعد صوبائی اسمبلی حق میں یا مسترد کرنے کی قرار داد منظور کرے گی۔

’وزیراعلیٰ کے پی ساری لائنز کراس کر رہے ہیں‘، وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دیدی

تاہم، اس حوالے سے ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے گا یا نہیں۔

Ali Amin Gandapur

Governor Raj

4th October D Chowk Protest

Ali Amin Gandapur Arrested