Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماورا حسین مقبولیت کی دوڑ میں آگے نکل گئیں

جشن کی چند تصاویرانہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پرپوسٹ کیں
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2024 01:06pm

پاکستان اور بالی ووڈ میں اداکاری کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ ماورا حسین اب سوشل میڈیا میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔

ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر کامیابی کی سیڑھیاں عبور کرتے ہوئےاپنے انسٹا گرام پر 9 ملین فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔

اس کامیابی کا جشن اداکارہ نے بڑے خوبصورت انداز میں منایا ، جس میں سفید پروں والا خوبصورت لباس پہن کر وہ خود بھی بہت حسین نظر آرہی ہیں۔

اپنے جشن کی چند تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی پوسٹ کیں۔

انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں ۔ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوجائیں گے۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ اگر آپ کا ساتھ نہ ہوتا تو میں آج اس مقام کو حاصل نہ کر پاتی۔ آپ کے خلوص اور محبت نئے مجھے ہر مشکل کا سامنا کرنا سکھایا ہے ۔

آخرمیں انہوں نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle