Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی آنے جانے والے مسافروں کیلئے اماراتی ایئر لائن کا اہم اعلان

اس حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے
شائع 05 اکتوبر 2024 03:12pm

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک سفری اپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجرز یا واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو امارات میں سفر کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری کردی

رپورٹ کے مطابق اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازوں کا عمل شروع ہوگا جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند رہیں گی۔

امارات جانیوالے پاکستانیوں کو ریٹرن ٹکٹ اسی ایئرلائن سے خریدنے کی ہدایت کیوں

اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔

passengers

emirates

advisory

Flight