Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سدھارتھ شکلا کو اپنی ملکیت سمجتی تھی، شہناز گل

شہناز سہگل اورسدھارتھ کی پہلی ملاقات بگ باس سیزن 13 میں ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 09:09am

بھارت کےمقبول ترین ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل کا کہناہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی پر کشش شخصیت کی وجہ سے ان سے بے حد متاثر تھی اوران کے مقابلے میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہنازسہگل نے بھارت کی معروف فلم ساز فرح خان کو دیے گئےایک انٹرویو میں آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلاکے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا، نام سامنے آگیا

شہناز سہگل نے کہا کہ میں کسی بھی مرد کی ظاہری شخصیت سے متاثر نہیں ہوتی ہوں بلکہ مرد کے اخلاق و کردار کو ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے سدھارتھ کے متعلق اپنے جذبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ اگر کسی سے بات بھی کرتا تھا تو مجھے اچھا نہیں لگتا تھا سب نے مجھے سدھارتھ کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتے ہوئے دیکھا تھا دراصل میں اس کی دیوانی تھی اور اسے اپنی ملکیت سمجھتی تھی۔

شہناز نے مزید کہا کہ میں سدھارتھ کی اچھی شکل اور پر سنلٹی سے خوفزدہ تھی، اس لیے جب وہ کسی لڑکی سے بات بھی کرتا تھا تو میرےاندر حسد کے جذبات امنڈ آتے تھے۔ مجھے ڈر لگتا تھا کہ کہیں وہ لڑکی سدھارتھ کو مجھ سے چھین نہ لے اور وہ مجھ سے دور ہوجائے۔

شہناز گل نے کہاکہ اگر آپ کا پارٹنر خوبصورت ہو تو حسد کے جذبات خود بخود امنڈ آتے ہیں۔

وہ سدھارتھ کےساتھ وفادار تھیں اور ان کا اہنے جیون ساتھی کے ساتھ بھی وفادار رہنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے اپنے پارٹنر کے بارے میں مزید کہا کہ ان کا پارٹنر مالی اور پروفیشلی ان کے برابر ہونا چاہیے، وہ اور میں مل کر کھانے کا بل بھی ادا کرے اور ایکدوسرے کو تحائف دینے میں بھی برابر ہوں۔ شہناز نے خیال ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ شہناز سہگل اور سدھارتھ کی پہلی ملاقات بگ باس سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں سے دونوں کے درمیان محبت کے جذبات پروان چڑھے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ شکلاکو 2 ستمبر 2021 کودل کا دورہ پڑا تھا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

Celebrities

lifestyle