Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوستی سے انکار پر ملزم کی خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش

خاتون نے ورچوئل ویمن اسٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی
شائع 05 اکتوبر 2024 02:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

لاہور: دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

خاتون نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم آتے جاتے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کا کہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرنے لگا۔

بعدازاں ملزم خاتون کے گھر گھس گیا اور اس کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی بھی کوشش کی۔

ملزم کے خلاف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔

ترجمان کے مطابق خاتون کے شور مچانے پر گھر والے اکٹھے ہوگئے تو وہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔

مطلوب ڈاکو کی مبینہ مقابلہ میں ہلاکت مشکوک، ملزم نے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا

لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کاوش سے پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔

خاتون نے ورچوئل ویمن اسٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

sexual abuse

acid attack

accused arrested

lahore woman