Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان نے 5 ماہ بعد کیوں حامی بھری؟

فلمم کے ہدایتکار سورج ہرجاتیا نے انکشاف کیا
شائع 05 اکتوبر 2024 01:58pm

بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار سورج ہرجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کو سونم کے ساتھ رومانوی سین کرنے کیے لیےمنانے میں 5 ماہ کا عرصہ لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سورج ہرجاتیا نے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور سونم کپور جو کہ بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ہیں کی بلاک بسٹر فلم ’ پریم رتن دھن پایو“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فلم کی مرکزی ہیروئن کا نام اور تصاویر سلمان خان کے سامنے رکھیں تو وہ ان تصویروں میں سونم کپورکو دیکھ کرحیران رہ گئے اور انہوں نے سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا۔

بھارتی سپرہٹ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ جاپان میں ریلیز

سورج برجاتیا نے کہا کہ جب ایک ماہ بعد گزرنے کے بعد بھی سلمان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے سلمان خان سے خود رابطہ کر کے پوچھا۔ سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہےاس لیے تھوڑا اور وقت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دراصل سلمان خان سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے میں ہچکچارہے تھے ان کا کہنا تھا کہ سونم کپور مجھ سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔

ہدایتکار نے کہا کہ سلمان خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ میرے دوست کی بیٹی ہے اور میرے سامنے بڑی ہوئی ہے میں اس کے ساتھ کیسے رومانس کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کی اس ہچکچاہٹ دور کرنے اور انہیں راضی کرنے میں 5 ماہ کا عرصہ لگ گیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور سونم کپور کی فلم2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور فلم ’پریم رتن دھنپایو‘ 2015 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی تھی۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle