Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکرکا دورہ پاکستان پراہم بیان

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے
شائع 05 اکتوبر 2024 01:23pm

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، یں پاکستان ایس سی او کےایونٹ پر جارہا ہوں۔

جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آؤں گا۔ گزشتہ روزہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔