Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

دلجیت دوسانجھ نے کانسرٹ میں ہانیہ عامر کو پہچان لیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

گلوکاراس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں
شائع 05 اکتوبر 2024 01:17pm

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لائیو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کا پہچان لیا اور اسٹیج پر آنے کی دعوت دے ڈالی۔

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویڈیو پرخوب وا ئرل ہورہی ہے، جس میں وہ حاظرین میں شریک ہانیہ عامر کا پہچان لیتے ہیں اورانہیں اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔

بیٹے کی موت پرزارا نور عباس کا دکھ کا اظہار

بھارتی میڈیا کے مطابق ادا کاراس وقت انگلینڈ میں موجودہیں اور مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بھی لندن میں منعقدہ گلوکار کے حالیہ کنسرٹ کی ہے۔ جس میں وہ ہانیہ عامر کو دیکھ کر انہیں اسٹیج پر آنے کا اصرار کرتےہیں۔

ہانیہ عامر اسٹیج کی بھر پور تالیوں میں پہنچتی ہیں تو گلوکار اپنی گلوکاری جاری رکھتے ہیں اس دوران ہانیہ عامر بھی تالیاں بجا کر ان کا اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں ۔

دلجیت ادا کارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہانیہ جی آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں میں آپ کے ڈرامے بہت شوق سے دیکھتا ہوں۔

اس کے بعد بھارتی گلوکار ہانیہ عامر کا اسٹیج پر آنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مائیک ہانیہ عامر کو تھما دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر بھی اپنے مداحوں کا شکریہ اد اکرتی ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle