Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ارمینا خان بڑے حادثے کا شکار، بال بال بچ گئیں

انسٹاگرام پراداکارہ نے حادثے سے متعلق تفصیلات شیئر کیں
شائع 05 اکتوبر 2024 12:07pm

پاکستان شوبز کی ادا کارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ کارحادثے میں ادا کارہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر حادثے سے متعلق مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے حادثے سے متعلق مداحوں کو تفصیلات شیئر کیں۔

ودیا بالن خوفناک حادثےکا شکار

انہوں نے اسٹوری میں کہا کہ ہم بس مرنے والے تھے۔ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکرماردی۔ میں زندہ بچ گئی ہوں تا کہ یہ واقعہ آپ کو سنا سکوں۔ الحمداللہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ، لیکن میں ابھی تک لرز رہی ہوں۔

ایک اور اسٹوری میں ارمینا خان نے گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری تھی جہاں ایلیمی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے حفاظت کے لیے دعاوں کا حصار کیا تھا اس لیے ہم سب محفوظ رہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹورری میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ ساتھ ہی اپنی اور اپنے اہل خانہ کے لیے دعاوں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ طویل عرصے سے اسکرین سے دور ہیں ۔ انہوں نے 2020 میں فیصل رضا خان سے شادی کی تھی ۔ ان کی ایک بیٹی ایلیمی ہے جو2022 میں پیدا ہوئی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle