Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سپرہٹ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ جاپان میں ریلیز

خیال کیا جا رہاہے کہ فلم ہندوستان کی طرح جاپان میں بھی کامیاب رہے گی
شائع 05 اکتوبر 2024 11:13am

بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنےوالی فلم ”لاپتہ لیڈیز“ کوجاپان میں بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راو کی پروڈیوس کردہ سپر ہٹ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو جاپانی ورژن کے ساتھ گزشتہ روز جاپانی سنیماوں میں ریلیز کیا گیا، جس کے متعلق خیال کیا جا رہاہے کہ وہ ہندوستان کی طرح جاپان میں بھی کامیاب رہے گی۔

دیا بین کو بگ باس میں لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی آفر

اس سے قبل اس فلم کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹر نیشنل فلم کیکیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

باکس آفس پر زبردست بزنس دینے والی یہ فلم انڈین فلم فیسٹیول آف ملیبورن میں بہترین فلم ناقدین کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ ’لاپتہ لیڈیز‘ اس سال یکم مارچ کو بھارت میں ریلیز کی گئی تھی اوراس فلم کو اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن سے خوب پزیرائی ملی تھی۔ فلم کو کرن راوا ور عامرخان نےپروڈیوس کیا تھا۔

فلم کی کہانی بپلاب گو سوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے۔ بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھولے پن کی عکاسی کرنے والی یہ فلم ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ٹرین سفر کے دوران اپنی اصل بیوی کو گم کر بیٹھتا ہے اور گھونگھٹ کی وجہ سے کسی دوسری دلہن کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پرتیبھارانتا، سپارش شریواستو اور نیتاشی گوئل شامل ہیں۔ فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle