Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

لیپ ٹاپ اسکرین کے اندر چلتی چینوٹی دیکھ کر لوگ ’گوپی بہو‘ کو یاد کرنے لگے

وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین مضحکہ خیز تبصرے کرنے لگے
شائع 05 اکتوبر 2024 10:20am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے لیپ ٹاپ کے اندر رینگتی چیونٹی کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جسے دیکھ کر لوگ مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آدتیہ نامی صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 17 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ شئیر کی جسے 5 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

ویڈیو میں آدتیہ نے اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر پھنسی چیونٹی کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں یہ دکھایا گیا کہ کیڑے اسکرین کے اندر کیسے پکڑے جاتے ہیں۔

صارف نے اپنی پوسٹ کے کیپش پر لکھا کہ ’ ایک چینوٹی میرے لیپ ٹاپ کے اندر چلی گئی۔’

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے طرح طرح کے مضحکہ خیز تبصرے کرنا شروع کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایپل میں ان بلٹ اینٹی وائرس موجود ہے۔

ایک شانی نامی صارف نے لکھا کہ لیپٹ ٹاپ گوپی بہو کے حوالے کردیں، وہ اسے دھو دیں گی۔

خیال رہے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل ”ساتھ نبھانا ساتھیا“ کی اداکارہ جِیا مانیک المعروف گوپی بہو کے سنک میں لیپ ٹاپ دھونے کا سین بہت مقبول ہوا تھا جس کے بعد آج بھی لوگ اس سین کو یاد کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Gopi Bahu

laptop screen

ant crawling