Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گشت پر معمور پولیس نے شہری کو بچا لیا، مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

شبہ ہے کہ ڈاکو کے فرار ہونے والی ساتھی ممکنہ طور پر زخمی ہوئے ہیں، پولیس
شائع 05 اکتوبر 2024 09:49am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی کے علاقے گلشن معمارعبدالکریم شاہ مزار روڈ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا جبکہ دو ڈاکو موقع پر فرار ہوگئے۔

ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو عبدالوحید نامی شہری کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

تاہم، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈاکو کے فرار ہونے والی ساتھی ممکنہ طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل شہید

ہلاک ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈکیت کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

police

Gulshan e Iqbal

robber died