Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں سمیت باپ کی درخت سے لٹکی لاشوں سے عمر کوٹ میں خوف پھیل گیا

واقعے کی خود کشی سمیت مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس
شائع 05 اکتوبر 2024 09:25am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں باپ اور بچوں کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پلی موڑ اسٹاپ پر پیش آیا جہاں درخت سے لٹکی چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں۔

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی نے براری واقعہ یاد دلا دیا

بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غزہ کی سرنگ سے 6 مغوی اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اہلیہ اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی خود کشی سمیت مختلف پہلووں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Umarkot

Dead Bodies Found

tree