Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیتوں میں داخل ہونے پر بے رحم زمیندار نے گائے کی ٹانگ توڑ دی

ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2024 09:30am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

لیاقت پور میں درندہ صفت زمیندار نے فصل میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ توڑ ڈالی۔

ذرائع کے مطابق بااثر زمیندار نیاز نے اپنے ساتھی ماجد کے ہمراہ فصل کا نقصان کرنے پر گائے کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسکی ٹانگ توڑ ڈالی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹانگ ٹوٹنے سے گائے شدید اذیت میں مبتلا ہے۔ بے زبان جانور کو تڑپتا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے جمع ہوکر احتجاج شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد ملزم کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ ہی اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

cow leg

liaquatpur

cows leg break