Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کو ایرانی آئل فیلڈز پر حملہ کے بجائے متبادل کا سوچنا چاہیے، امریکا

ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا سکتا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن
شائع 05 اکتوبر 2024 08:33am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے اسرائیل کو ایرانی آئل فیلڈز پر حملہ کے بجائے متبادل کا سوچنا چاہیے۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو وہ ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی بجائے ’متبادل اہداف کے بارے میں سوچتے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اسرائیل نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ایران کو کس طرح جواب دینا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کو ایران پر حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر بہت محتاط رہنا ہوگا، ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندیاں لگانے پر ابھی بات نہیں کرسکتا۔

تہران پر اسرائیلی حملے پر منہ توڑ جواب ملے گے، ایران کا امریکا کو پیغام

ایک سوال کے جواب میں کہا نیتن یاہو کو یاد رکھنا چاہیے کہ کسی انتظامیہ نے مجھ سے زیادہ اسرائیل کی مدد نہیں کی میں نہیں جانتا کہ نیتن یاہو امریکی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتم ایئر بیس کو نقصان، تین قسطوں میں 400 میزائل داغے گئے

America

IRAN AND ISRAEL