Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے، آئی جی اسلام آباد

آئی جی کی اہلکاروں کواینٹی رائٹ کاسامان پہن کررکھنے کی ہدایت
شائع 04 اکتوبر 2024 11:08pm

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اہکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس، لیڈی پولیس، اے ٹی ایس اسکواڈ کو ہدایات جاری کی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے۔

آئی جی علی ناصر رضو نے اہلکاروں کواینٹی رائٹ کا سامان پہن کررکھنے کی بھی ہدایت کی۔