Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ پر جموں و کشمیر والا نقشہ

بھارتی حکومت کے شدید احتجاج پر اسرائیلی سفیر نے 'معافی' مانگ لی۔
شائع 04 اکتوبر 2024 10:10pm

اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ نے غلطی سے بھارت کا ایک ایسا نقشہ اپ لوڈ کردیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقے کی حیثیت سے الگ دکھایا گیا تھا۔ اس پر بھارتی قیادت نے شدید احتجاج کیا۔

بھارتی قیادت کی طرف سے احتجاج اور نشاندہی کے بعد بھارت میں متعین اسرائیلی سفیر ریوون ایزر نے معافی مانگی ہے اور بتایا ہے کہ جموں و کشمیر والا نقشہ ویب ایڈیٹر نے غلطی سے اپ لوڈ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پانچ سال قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کو بھارت کا علاقہ دکھایا گیا ہے۔

اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ پر بھارت کا جو نقشہ اپ لوڈ کیا گیا تھا اس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر کو الگ الگ دکھا گیا تھا۔

بہت سے معاملات میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے۔ دونوں ملک مسلم دنیا کے عمومی جذبات کے برخلاف ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے لکھا کہ بھارت کو ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہتا ہے مگر کیا اسرائیل بھی بھارت کے ساتھ ہے۔

ISRAELI WEBSITE

MAP WITH J&K

CORRECTION

DELETED FROM WEBSITE