Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے میں معمولی استحکام

جمعہ کو قیمتِ خرید 277 روپے 52 پیسے اور ٰقیمتِ فروخت 277 روپے 72 پیسے رہی۔
شائع 04 اکتوبر 2024 08:58pm

امریکی ڈالر کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی سی بہتری آئی ہے۔ جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 277 روپے 52 پیسے رہی۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.08 فیصد بہتری آئی۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 277 روپے 52 پیسے اور قیمتِ فروخت 277 روپے 72 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید 278 روپے 25 پیسے اور قیمتِ فروخت 279 روپے 84 پیسے رہی۔

جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 277 روپے 74 پیسے رہی تھی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے لیے کچھ بہتری پیدا ہوئی ہے۔ قرضے کی قسط ملنے سے معاملات بہتر ہوئے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے تناظر میں امریکی کرنسی میں تھوڑا استحکام پیدا ہوا ہے۔ جمعہ کو ڈالر 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر رہا۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال نے خام تیل کی عالمی منڈی کوبھی متاثر کیا ہے۔ برینٹ کروڈ کے نرخ 77 ڈالر 55 سینٹ پر اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے نرخ 73 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل رہے۔

DOLLAR VS RE

MARGINAL GROWTH

INTERBANK RATE

OPEN MARKET RATE