Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی چوک کی لائٹس بند، محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر داخلہ نے اجلاس میں پولیس افسران کو آر بلاک طلب کر لیا۔
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 08:59pm

اسلام آباد ڈی چوک تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے ایسے میں انتظامیہ نے ڈی چوک کی لائٹس بند کردی گئیں ہیں۔

ڈی چوک سے متصل جناح ایونیو پر بھی لگی لائٹس بند کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ پولیس، ایلیٹ فورس اور ایف سی جناح ایونیو اور ڈی چوک پر موجود ہیں۔

دوسری جانب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں پولیس افسران کو آر بلاک طلب کر لیا۔

عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اجلاس میں آئی جی اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشن اور افسران موجود ہیں۔

محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس میں احتجاج کے پیش منظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔

اسلام آباد

mohsin naqvi

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad