Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے 5 اکتوبر کو رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاری پر درخواست نمٹا دی

5 اکتوبر کو رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کا خدشہ تھا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 07:05pm

** لاہور ہائیکورٹ نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظرگرفتاریوں پرمتعلقہ حکام کو خلاف قانون کوئی اقدام نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ **

جسٹس شہرام سرور چوہدری نےمحمد اویس کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس کی جانب سے پی ٹی ائی کے 5 اکتوبرکےاحتجاج کے پیش نظر لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

درخواستگراز نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سےعمل میں لائی جانے والی تمام تر گرفتاریاں خلاف قانون ہیں۔ عدالت پولیس کو لوگوں کےخلاف کاروائیاں کرنے سےروکے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو خلاف قانون کوئی اقدام نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےدرخواست نمٹا دی۔

Lahore High Court