Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

جنازے پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حسن نصراللہ کی عارضی تدفین

امریکا سے جنازے کے شرکا پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت حاصل نہیں کی جاسکی تھی۔
شائع 04 اکتوبر 2024 06:05pm

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حسن نصراللہ کو عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر سپردِ خاک کیا گیا ہے کیونکہ اسرائیل کی طرف سے ایک بڑے جنازے کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا۔

حزب اللہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک بڑے جنازے کے امکان کا جائزہ لیا گیا مگر جب محسوس کیا گیا کہ ایسا ممکن نہیں تو عارضی تدفین کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب حالات بہتر ہوجائیں گے تب حسن نصراللہ کی باضابطہ تدفین ہوگی۔

ایک لبنانی عہدیدار نے بتایا کہ حزب اللہ نے لبنان کے اعلیٰ حکام کے ذریعے اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا سے ”ضمانت“ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکا کی طرف سے ایسی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکی تھی کہ اسرائیل کسی عوامی جنازے کو نشانہ نہیں بنائے گا۔

حزب اللہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت کے درمیان 27 ستمبر کو گروپ کے جنوبی بیروت کے مضبوط مرکز پر ایک بڑا حملہ کیا گیا جس میں حسن نصراللہ، ایرانی پاس دارانِ انقلاب کے جرنیل نلفوروشاں اور حزب اللہ کے متعدد کمانڈرز شہید ہوگئے تھے۔ تب سے اب تک جنوبی لبنان اور بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور 10 دن کے دوران دو ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Hasan Nasrullah

TEMPORARY BURIAL

ISRAELI STRIKE

NO US GUARANTEE