Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

چین کی شیشا پینگما چوٹی سر کرکے یہ اعزاز پایا، مراد سدپارہ نے بھی قوم کا نام روشن کیا تھا۔
شائع 04 اکتوبر 2024 04:42pm

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک منفرد کارنامہ انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا ہے۔

غیر معمولی حوصلے اور جذبے کے مالک سرباز خان آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گٸے۔

سرباز خان نے چین میں 8027 میٹر بلند شیشا پینگما چوٹی سر کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ سرباز خان ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور دیگر خطرناک چوٹیاں بھی سر کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ہنزہ کے خطے ہی سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مراد سدپارہ نے چند روز کے وقفے سے دو مرتبہ نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مراد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے 8126 میٹر بلند چوٹی سر کی اور اس پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔ مراد سدپارہ کا تعلق اسکردو کے گاؤں سدپارہ سے تھا۔ مراد سدپارہ کی کامیابی قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز تھی۔ ایک حادثے میں ان کی موت نے قوم کو سوگوار کردیا تھا۔

Hunza Valley

Murad sadpara

SARBAZ KHAN

ALL HIGH MOUNTAINS