Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا خسارہ 80 فیصد کم ہوگیا، سرمایہ کاری ہو رہی ہے، مصدق ملک

پوری دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر پیٹرولیم
شائع 04 اکتوبر 2024 04:35pm

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ہمارا خسارہ 80 فیصد کم ہوگیا ہے، سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، کھانے پینے کی اشیا بھی سستی ہورہی ہیں، ملک معیشت ترقی کرے توعام آدمی کو نوکری ملے گی، عام آدمی کو نوکری گھر اور ترقی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، دنیا کا پاکستان پراعتماد بڑھ رہا ہے چند دن میں ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے، سعودی عرب سے بڑا وفد پاکستان آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےنوجوان آئی ٹی کے شعبے میں بڑے کام کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان دنیا کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں، ہماری توجہ کا مرکز ہمارے کسان ہیں۔

Musadik Malik