Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سا اداکارمحبت کرتا ہے؟کرن جوہر کے انکشاف سے انوشکا حیران

اس انکشاف نےکترینہ کیف کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا
شائع 04 اکتوبر 2024 04:02pm

خوبصورت بھارتی اداکارہ، فلم پروڈیوسر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے پر کشش اور جاذب نظرہونے کی وجہ سے ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ جس میں بالی ووڈ کے کچھ ستارے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کافی ودھ کرن کی ایک قسط میں فلمساز کرن جوہر نے بہ نفس نفیس اس راز سے پردہ اٹھایا کہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والا کون سا اداکار ان کے عشق میں گرفتار ہے؟

جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تنازعہ کے بارے میں بات کی

شو کی اس قسط میں کترینہ کیف بھی شریک مہمان تھیں، جب کرن جوہرنے انکشاف کر کے سنسنی پھیلا دی۔

انہوں نے انوشکا سے کہا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ اداکار ارجن کپورآپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ انہیں آپ اچھی لگتی ہیں اور آپ کو یقینا اس محبت کا علم ہوگا۔

یہ بات سن کر انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور اس نے کرن سے تصدیق کرنا چاہی کی کیا واقعی یہ سچ ہے۔ کچھ دیر کے بعد جب اداکارہ کی سانس بحال ہوئی تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پرجو چاہیں بول دیتےہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ اس محبت کا اعتراف ارجن کپور نے خود کیا ہے۔

اس انکشاف پر ساتھ بیٹھی کترینہ کیف بھی حیران رہ گئیں تھیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle