Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقلیتی وزیر کا جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

گزشتہ روز گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا جس میں انہوں نے اس سوال کا جواب دیا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 03:48pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عالمی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا جس دوران انہوں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں جبری طور پر مذہب کی تبدیلی حرام ہے، ہتھیار دکھا کر یا دھمکی دے کر مذہب تبدیل کروانا ہمارے مذہب میں حرام ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خیال رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کیلیے اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

Islam

doctor zakir naik

governer house