Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا، نام سامنے آگیا

اس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا تھا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 03:59pm

بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں کی گئی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی سےسوشل میڈیا پر سہانا خان کو نمبر لیک کردیا تھا اور اس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا ۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے سہانا خان کا نمبر لیک کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر غلطی سے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد سہانا کا نمبر ہیک ہوگیا تھا۔

اننیا کا کہنا تھا کہ میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی، سہانا فون نہیں اٹھارہی تھی تو میں نے اسکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا، اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی موجود تھا اور یوں میں نے سہانا کا نمبر لیک کردیا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران اننیا نے اپنا فون نمبر لیک کرنے کی کہانی بھی شیئر کر دی۔ اننیا نے بتایا کہ میں نے ایک مرتبہ غلطی سے اپنا نمبر بھی لیک کردیا تھا، ایک انٹرویو کے دوران پریس کانفرنس ہورہی تھی، میرا انٹرویو بھی شروع ہوچکا تھا اسی دوران کچھ رپورٹرز میرے پاس آئے اور انپوں نے مجھ سے میرا نمبر مانگاتو میں نے نمبر دے دیا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ انٹرویو شروع ہو چکا ہے، اس کے بعد ان لوگوں نے میرے نمبر کے ساتھ یوٹیوب پر میرا انٹرویو ڈال دیا اور یوں میرا نمبر لیک ہوگیا۔

اننیا نے کہا کہ بعد میں سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن جلد ہی سہانا کو کسی نے بتادیا کہ یہ میں نے کیاہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اننیاپانڈے ان دنوں تھرلر فلم CTRL کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ڈائریکٹر وکرمادتیہ موٹواکی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سی ٹی آر ایل 4اکتوبر سے نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle