Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی فلم کا سیکوئل دھوم مچانے کیلئے تیار

پروڈیوسرنے انسٹاگرام پر سلمان خان کی تصویرکے ساتھ خبرکوشیئر کیا
شائع 04 اکتوبر 2024 01:43pm

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹرفلم ’ کک ’ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسرناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام بینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سلمان خان کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خبر کو ان کے مداحوں سے شیئر کیا۔ تاہم تصویر میں اداکار کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے۔

دیا بین کو بگ باس میں لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی آفر

پروڈیوسر نے پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ’کک‘ ٹو کے سیکوئل کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایک زبردست کک2 فوٹ شوٹ تھا۔

تاہم بھارتی پروڈیوسر نے ابھی سلمان خان کے مقابل کام کرنے والی اداکارہ اور فلم کی حتمی شوٹنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔

اس اعلان کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ہےاور وہ بے صبری سےفلم کی شوٹنگ کا انتظار کرر ہے ہیِں۔

یادرہے کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’کک‘2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے ساجد ناڈیاڈ والا نے پروڈیوس کیا تھا ۔یہ اس سال کی بلاک بسٹڑ فلموں میں ست ایک تھی، جس نے200کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا ۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle