Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلالہ سینٹرز کی اسلام میں گنجائش نہیں، نادیہ خان

اپنے وائرل کلپ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پرسرخیوں میں ہیں
شائع 04 اکتوبر 2024 12:38pm

نادیہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک مشہورمیزبان اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل کے لئے اپنے فیشن بلاگنگ کے لئے بھی مشہور ہیں۔ فی الحال، وہ ایک ریویو شو کی شریک میزبان ہیں جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سےمتعدد تنازعات کوجنم دیتا ہے۔

نادیہ خان اپنے وائرل کلپ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔ اس شومیں نادیہ خان حلالہ کے حوالے سے ’من جوگی‘ کے پیغام کی تعریف کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ من جوگی کا پیغام اس وقت کے اعتبار سے اہم تھا کیونکہ اب لوگوں نے اسے ایک کاروبار بنا لیا ہے اورایسے حلالہ مراکز ہیں جوجان بوجھ کر طلاق کی غلطی کو درست کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں حرام ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔

میں نے دراصل ایسے حلالہ مراکز کے اشتہارات دیکھے ہیں جو اس مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے حلالہ مراکز کی مذمت کی اور شو میں ایک اشتہار بھی پڑھا۔

حلالہ سینٹرز کے حوالے سے حقائق جان کر سوشل میڈیا صارفین پریشان ہو گئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس طرح کے کاروبار ظاہر کرتے ہیں کہ معاشرے اور اس کی اقدار زوال پذیر ہیں۔ وہ ان مردوں کی بھی مذمت کر رہے ہیں جو غصے میں اپنی بیویوں کو طلاق دیتے ہیں اور بعد میں اس طرح کے ممنوعہ طریقے اختیار کرتے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle