Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ماں کی میت پر میک اپ کرکے آنے والیوں کو نہیں بھولوں گی‘

اس رویے نے کافی تکلیف پہنچائی تھی، مدیحہ نقوی
شائع 04 اکتوبر 2024 12:05pm

پاکستان کے نجی چینل کے مارننگ شو کی مشہور میزبان مدیحہ نقوی نے ان خواتین کو یاد کیا جو ان کی والدہ کے جنازے پر میک اپ کر کے آئی تھیں۔

مدیحہ شاہ نے حال ہی میں مارننگ شو میں اپنی والدہ کے انتقال والے دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین انکی والدہ کے جنازے پر میک اپ کرکے آئی تھیں اور اس رویے نے انہیں کافی تکلیف پہنچائی تھی۔

جویریہ سعود کا ’عشق مرشد‘ کے گانے سے متعلق شکوہ سامنے آگیا

میزبان نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کہ زندگی میں اب تک میں نے جو میت اپنے ہوش وحواس میں دیکھی ہے وہ میری ماں کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر لوگ ہمارے گھر اکٹھا ہونا شروع ہوگئے تھے اور مجھے وہ چہرے اچھی طرح یاد ہیں ، جنہوں نے سوگ کے موقع پر لپ اسٹک لگا رکھی تھی۔ میں ان چہروں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہوں۔

مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے کہ وہ خواتین گھر کی بجائے کہیں اور سے آئی ہوں، لیکن جنازے پر جانے کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔ اور یہیں سے ہمیں اللہ کا پیغام ملتا ہے کہ بس یہ تھی دنیا۔جو ختم۔

میزبان نے مزید کہا کہ جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو یہ ایک طرف سے اللہ کی یاددہانی ہوتی ہے کہ تم نے جو گھر اور دنیا بنائی تھی یہ یہیں تک تھی اور اب تمہیں واپس میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

host