Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم

100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا
شائع 04 اکتوبر 2024 10:54am

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ہوئی ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہےکہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہوسکتا ہے۔

ڈالر مزید سستا

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 40 پیسے تک آگیا۔

PSX

karachi

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)