Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف امریکہ کے آسمانوں میں بینرز لہرا دیئے

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا سے ہندو امریکی گروہوں متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے
شائع 04 اکتوبر 2024 10:54am

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پروپیگنڈا مہم تیز کردی۔ امریکا میں ہندو امریکی گروہوں نے نیویارک میں بنگلہ دیش کے خلاف آسمانوں پر بینرز لہرا دیے جس میں درج تھا کہ ’بنگلہ دیشی ہندوؤں پر تشد بند کرو‘۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج سول نافرمانی میں منتقل ہوا تو بھارت نواز معزول شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی آرمی چیف کو طلبہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے بھارت فرار ہوگئی۔

اس دوران بھارت نے بنگلہ دیشی ہندوؤں پر تشدد سے متعلق سنسنی پر مبنی خبریں نشرکرنا شروع کردیں۔ آزاد میڈیا کی نشر کی گئی ویڈیوز اور خبروں میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں مسلمان طلبہ و دیگر ہندوؤں سمیت ان کے عبادگاہوں پر تحفظ کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

اب اس پروپیگنڈہ سے متاثر ہندو امریکی گروہوں کی ہدایت پر اشتہاری طیارے نے نیویارک میں ’مجسمہ آزادی‘ کے گرد چکر لگایاجو دریائے ہڈسن میں واقع ہے۔

مزیدپڑھیں:

بھارتی پروپیگنڈے سے بنگلا دیشی مسلمانوں کے جذبات بھڑک اٹھے

بھارتی قیادت نے بنگلا دیشی ہندوؤں کا معاملہ اُچھالنا شروع کردیا

india

America

Bangladesh